Dakhnair, Jand-ATTOCK
Dakhnir village is located 35 kilometers north-west of Jand city-jand is a tehsil of Attock district.
Post Office > Dakhnair
Railway Station > Jhamat
Police Station > Injra
Union Council > UC-71 Dakhnair
Tehsil > Jand
District > Attock
Division > Rawalpindi
Provence > Punjab
24/07/2026
ماڑی (جنڈ)
24 جون2026 تا 24 جولائی 2026
ایک ماہ گزر گیا مگر ہمارے دلوں کی بے چینی کم نہ ہو سکی۔
آج ہمارے پیارے بیٹے ضیا الرحمان (ساکن ماڑی، تحصیل جنڈ، ضلع اٹک) کو ہم سے بچھڑے پورا ایک مہینہ ہو گیا ہے۔ یہ تیس دن ہمارے لیے صدیوں سے کم نہیں تھے۔
ہر گزرتا لمحہ امید اور بے بسی کے درمیان جھولتے ہوئے گزرا، مگر افسوس کہ آج تک اس کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع نہیں مل سکی کہ وہ کہاں ہے؟ کس حال میں ہے ؟اور کس کیفیت میں زندگی گزار رہا ہے؟
ایک ماں اور باپ کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی آزمائش نہیں ہو سکتی کہ وہ اپنے جگر کے ٹکڑے کی سلامتی سے بے خبر ہوں۔ ہماری آنکھیں ہر دستک پر دروازے کی طرف اٹھ جاتی ہیں، ہر فون کال پر دل دھڑک اٹھتا ہے اور ہر نئے دن کے ساتھ یہی دعا لبوں پر ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بیٹے کو خیریت کے ساتھ ہمارے پاس واپس لے آئے۔
ہم تمام عزیز و اقارب، دوستوں، اہلِ علاقہ اور ہر صاحبِ دل انسان سے نہایت عاجزانہ درخواست کرتے ہیں کہ اگر کسی کے پاس ضیا الرحمان کے بارے میں معمولی سی بھی معلومات ہوں تو براہِ کرم فوری طور پر ہمیں یا متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔ آپ کی ایک اطلاع ایک پریشان حال خاندان کی زندگی میں خوشیاں واپس لا سکتی ہے۔
ہم ڈی پی او ضلع اٹک، ڈی ایس پی تحصیل جنڈ، ایس ایچ او تھانہ جنڈ اور انچارج ناڑہ چوکی سے نہایت ادب اور احترام کے ساتھ گزارش کرتے ہیں کہ اس معاملے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں، تاکہ ہمارے بیٹے کا سراغ جلد از جلد مل سکے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی بھرپور کوششیں ایک بے بس خاندان کے لیے امید کی کرن ثابت ہوں گی، جس پر ہم ہمیشہ آپ کے شکر گزار رہیں گے۔
آخر میں سب سے بڑھ کر ہم اللہ رب العزت کے حضور دستِ دعا ہیں کہ وہ ہمارے بیٹے ضیا الرحمان کی ہر قدم پر حفاظت فرمائے، اگر وہ کسی مشکل میں ہے تو اس کی مشکلات آسان فرمائے اسے اپنی امان میں رکھے اور جلد از جلد اسے خیریت اور سلامتی کے ساتھ ہمارے پاس واپس لے آئے۔
تحصیل جنڈ کے تمام سوشل میڈیا ، پرنٹ میڈیا اور دیگر احباب سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور اپنے قیمتی وقت میں سے چند لمحے ہمارے بیٹے کی سلامتی اور جلد واپسی کے لیے دعا ضرور کریں۔
یا اللہ! ضیا الرحمان کو اپنی حفظ و امان میں رکھ، اسے ہر شر اور ہر آفت سے محفوظ فرما، اور اسے جلد از جلد صحیح سلامت اپنے والدین کے پاس واپس لوٹا دے۔
11/07/2026
Sad News 💔💔
یہ الوداع نہیں، ہر آغاز کا ایک وقفہ بھی ہوتا ہے... 💔🏏
کبھی حالات، شوق پر بھی بھاری پڑ جاتے ہیں...
اس سال ملاقات نہیں ہوگی، مگر امید باقی ہے۔ ❤️🏏
ان شاء اللہ پھر ملیں گے، پہلے سے بہتر انداز میں۔ 🇵🇰🏏
آپ کی محبت ہمیشہ ہماری طاقت رہی گی۔۔😥😥
19/06/2026
آسمان پر دو قوسِ قزح + بارش + دھوپ
یہ ہے گاؤں کا موسم ✨❤
05/06/2026
دوپر حسین پہاڑیوں اور دلکش قدرتی مناظر سے چند خوبصورت جھلکیاں۔ ❤️🌻
نانگا پربت پہاڑی کا خوبصورت منظر۔
اس تیز گرمی میں الو بخارے کا شربت پی کر خود کو ریلیکس رکھیں
عیدالضحی مبارک۔
28/05/2026
اہم اطلاع: کھویا ہوا سامان - انسانیت کا تقاضا 📢🔍
تمام اہل علاقہ اور دیکھنے والوں سے گزارش ہے کہ اس پیغام پر توجہ فرمائیں۔
راولپنڈی سے کوہاٹ روڈ پر سفر کے دوران ایک گاڑی کی چھت سے کچھ سامان گر گیا ہے۔ اس میں شادی کا سامان اور کپڑے وغیرہ شامل ہیں۔
جس کسی بھی ایماندار بھائی کو یہ سامان ملا ہو، یا جس نے کہیں پڑا ہوا دیکھا ہو، وہ براہِ کرم انسانیت کے ناطے دیانتداری کا ثبوت دیتے ہوئے نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کرے۔ آپ کا یہ عمل کسی کی بڑی پریشانی کو دور کر سکتا ہے۔
📱 رابطہ نمبر: 0333-5752537
تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ پیغام ان لوگوں تک پہنچ سکے جو اس راستے سے گزرے ہیں۔
مدد کرنے والوں کا اللہ جزائے خیر دے!
تمام فالوورز کو عید مبارک۔
اللہ آپکے ہر دن کو اس عید کی طرح مبارک بنائے۔ آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Telephone
Website
Address
Al Khor
22666